طالب علموں کو – Vestegnens Sprog- & Kompetencecenter

ڈینش زبان سیکھیں اورکام حاصل کریں


وَیسٹَیگننز سپروگ اینڈ کمپیٹینس سینٹر (وی ایس کے) پرہمارا مقصد یہ ہے کہ آپ جتناجلدممکن ہوڈینش زبان سیکھیں۔ سیدھی بات یہ ہے کہ: ڈینش زبان کوسیکھنےکا تیزترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کام کے دوران، اپنے فارغ وقت میں اورگھر پراس زبان کا استعمال کریں۔

ڈینمارک میں بہت سی اسامیوں میں، اچھے معیارکی بول چال اورتحریری ڈینش زبان کا ہونا بہت ضروری ہے۔ وَیسٹَیگننز سپروگ اینڈ کمپیٹینس سینٹر میں ہم کام حاصل کرنے سے متعلق آپ کی خواہش کی تکمیل کے سلسلے میں مدد فراہم کرتےہیں۔ ہم یہاں آپ کوکسی کمپنی میں آپکی تعلیم کے حصہ کے طورپرانٹرنشپ یعنی تجربہ کے حصول کے لیے کام کرنے کے آپشن کی پیش کش کرتےہیں۔ ہم تقریبات کابھی انعقادکرتے ہیں جہاں آپ تربیتی کورسوں اورکپنیوں کے ساتھ براہ راست رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔

وی ایس کے پرڈینش زبان سیکھنے کے لیے یہ بھی ایک اچھی وجہ ہے۔ کام پر،گھرپراورفارغ وقت میں استعمال ہونے والی ڈینش زبان کے حصول میں ہم آپکی مدد کرتے ہیں: مختصراً وہ ڈینش زبان جوکہ آپ حقیقت میں استعمال میں لا سکتے ہیں۔

آپ کی حقداری

کوئی بھی غیرملکی جو، ڈنمارک کے رہائشی ہوں اوربالغ غیرملکیوں کے لیے ڈینش زبان کی تعلیم سے متعلقہ شرائط پر پورا اترتے ہوں، وہ مفت ڈینش زبان کے اسباق لینے کےحقدارہوتے ہیں۔ سکھانے کامقصد یہ ہوتاہے کہ آپکوزبان کے سیکھنے کے لیے موقع فراہم کیاجائے تاکہ ڈینش معاشرے میں اور ڈینش کی لیبرمارکیٹ میں شامل ہونے کے لیے مواقع میں بہتری لائے جائے۔

وی ایس کے پر ہم جاب مارکیٹ ڈینش اورڈینش زبان برائے غیرملکی افراد نامی کورس کی پیش کش کرتےہیں۔ ہم مختلف قسم کے دیگرکورسوں اور ایف وی یو (پریپیریٹری ایڈلٹ ایجوکیشن) کی بھی پیش کش کرتے ہیں جوکہ آپ مینو میں دیکھ سکتے ہیں۔ جوکورس بھی آپ شروع کریں اس کا مکمل انحصار آپ کی ذاتی صورت حال کے مطابق ہوگا۔

  • جاب مارکیٹ ڈینش
    جاب مارکیٹ ڈنمارک میں آنے والے ہر نئے شخص کےلیے ایک خصوصی کورس ہے۔ یہ مؤثرڈینش کورس ہر اس شخصیت کے لیے ہے جو ڈنمارک میں کام، پڑھائی یا اپنی بیوی/ یا خاوندکے ساتھ رہنے کےلیے یا اے یو جوڑے کے طورپرتشریف لائے ہوں۔ ڈنمارک میں آپکولازمی طورپراپنے ابتدائی 18 مہینوں کے اندر250 گھنٹوں پرمشتمل جاب مارکیٹ ڈینش مکمل کرناہوتاہے۔ اگرآپ یہ کورس مکمل کرلیں توآپ مفت ڈینش زبان کے کورس 1,2, یا 3 کے اسباق کو3 سال تک جاری رکھ سکتےہیں۔ پرجاکرمزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
  •  

  • ڈینش کورس 1,2 اور3
    ڈینش زبان کے کورس 1,2, یا 3 ڈنمارک میں موجودغیرملکیوں کوڈینش زبان میں وسیع پیمانے کی تعلیم مہیا کرتے ہیں۔ آپ ڈینش زبان کے کورس 1,2, یا 3 کوشروع کرسکتے ہیں اگرآپ نے جاب مارکیٹ ڈینش کورس مکمل کرلیاہے، یا اگرآپ پناہ گیرہیں یا پھرای یو/ ای ای اے کے دائرہ اثرکے کسی باہرکے ملک سے آئے ہوں یا سوئٹزرلینڈ سے اپنی بیوی یا خاوند کے ساتھ رہنے کے لیے آئے ہوں۔ قاعدہ کے طورپر، آپ ڈینش زبان کے کورس 1,2, یا 3 کے مفت کورس کی کلاسوں کے لیے 3 سال کے عرصہ کے اندراندرحقدارہیں۔ تاہم ایسے لوگ جوپناہ گیرہوں یا وہ لوگ جواپنے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ جُڑے ہوں ڈینش زبان کے کورس 1,2, یا 3 کو5 سال کے عرصہ کے اندرتک مفت کرنے کے لیے حقدارہیں۔ ڈینش زبان کے کورس 1,2, یا 3 پرجاکرمزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں

درست کورس اوراسکی سطح کوآپکے لیے متعین کرنے کےلیے آپکوہمارے کاؤنسلرزمیں سے کسی ایک کے ساتھ انٹرویو کےلیے آناپڑتاہے۔ آپ کاؤنسلرکے ساتھ اوراپنے پس منظر سے متعلق بات چیت کریں گے۔ درست کورس پر ڈالنے کے لیے پھر وہ آپ کی بول چال اورتحریری زبان کا امتحان لیں گے۔
ہمارےکاؤنسلرزمیں سےکسی کے ساتھ انٹرویودینےکےلیے آپ درج ذیل کام کرسکتے ہیں:

ہمارے تمام اسباق کوکلاسوں میں منعقدکیاجاتاہے، جس میں تمام طلبا ایک سطح کے ہوتےہیں۔ ہم صبح، بعددوپہر، شام یا ہفتے کے دن کلاسوں کی پیش کش کرتے ہیں۔
آپکوہمارے سٹڈی سینٹر یا آن لائن براستہ ہمارے لینگوئج سینٹرٹیچنگ پلیٹ فارم بھی اسباق لینے
کااختیارحاصل ہے


ہمارے طلبا کیا کہتے ہیں

Fyrfrabrochureudtalelse


Udtalelsefrabrochurekvinde
Udtalelsefrabrochuremand2
Udtalelsefrabrochurekvinde2