ای لینگویج سینٹر۔ – Vestegnens Sprog- & Kompetencecenter

ای لینگویج سینٹر۔

آن لائن، تیزی سے اور مؤثر طریقے سے ای لینگویج سینٹر میں ڈینش سیکھیں۔

جب آپ بذریعہ ای لینگوئج سینٹر ڈینش سیکھتے ہیں، تو آپ طے کر سکتے ہیں کہ کب اور کہاں آپ کو ڈینز کے اسباق درکار ہیں۔ آپ کو ریگولر اسائنمنٹس کو آن لائن مکمل کرنا ضروری ہے۔ ان اسائنمنٹس کی حتمی تاریخ طے شدہ ہوتی ہے، مگر استاد یہ حقیقت بھی مد نظررکھتا ہے کہ آپ کو یہ اسائنمنٹس مصروف زندگی کے دوران مکمل کرنا پڑتی ہیں۔

شروع کرنے کے لئے، آپ کو ہمارے طلباء کاؤنسلرز میں سے کسی ایک سے ملاقات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ طلباء کاؤنسلر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ ایک رجسٹرڈ صارف ہو گئے ہیں، اور آپ مناسب تعلیمی سطح تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

طلباء کاؤنسلر سے رابطہ کریں اور فورا آغاز کریں۔ طلبا کاؤنسلر سے ملاقات یہاں طے کریں۔

ہمارے ای لینگوئج سینٹر کے متعلق

آپ ای لینگوئج سینٹر کو تمام ماڈیولز اور لیولزیعنی درجات کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ تعلیم انفرادی ہے۔ آپ کے پاس ایک مستقل استاد ہوتا ہے، جو مستقل طور پر آپ کے اسباق ترتیب دیتا ہے اور آپ کو ٹیسٹس اور اسائنمنٹس کے لحاظ سے تجاویز اور مشورہ وغیرہ دیتا ہے۔

کورسسز کو ماڈیولز میں تقسیم کیا گیا ہے، اور آپ کو ہر ماڈیول ایک ماڈیول ٹیسٹ کے ساتھ مکمل کرنا ضروری ہے۔ آپ کو ماڈیول ٹیسٹس لینگوئج سینٹر جس کے ساتھ آپ وابستہ ہوں دینا ہوتے ہیں۔

ای لینگوئج سینٹر کی آن لائن تعلیم کے صارف کی حیثیت سے، اپ مندرجہ ذیل تک رسائی حاصل کرتے ہیں:

  • ایک ورچوئل لینگوئج لیبارٹری
  • آن لائن ڈکشنریز
  • ڈینش گرامر
  • اسائنمنٹس کے ساتھ ویڈیو اور آڈیو مواد
  • انٹرنیٹ پر ذرائع کے لنکس

ای لینگوئج سینٹر کے متعلق مزید مطالعہ یہاں کریں۔

اگر آپ پہلے سے ہی ای لینگویج سینٹر کے رجسٹرڈ صارف ہیں۔ تو آپ یہاں لاگ ان کر سکتے ہیں۔