پیشہ ورانہ بحالی کا پروگرام – Vestegnens Sprog- & Kompetencecenter

پیشہ ورانہ بحالی کا پروگرام

ہم نے ان لوگوں کے لئے انفرادی پیشہ ورانہ بحالی کے پروگرام ترتیب دیئے ہیں جو اس تلاش میں ہوں کہ وہ کیا کرسکتے ہیں، یا کیا کرنا چاہتے ہیں، یا جنہیں لیبر مارکیٹ میں جانے یا تعلیم شروع کرنے کے لئے سہارے کی ضرورت ہے۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ آپ کو بہترین معیار اور عظیم تر فوائد حاصل ہوں ہم نے کورس کو انفرادی طورپر بنایا ہے۔

کورس کی شروعات میں، ہم مل کر شناخت کرتے ہیں کہ آپ کے پاس کیا وسائل ہیں اور آپ کو کیا مقصد کورس میں کام کرکے حاصل کرنا چاہئے۔ پھر ہم وہ کورس بناتے ہیں جو آپ کی ضروریات سے بخوبی مطابقت رکھتا ہو۔

کورس میں، آپ سیکھیں گے:

  • ڈینش
  • سی وی کیسے لکھتے ہیں
  • کام کو تلاش کرنے کا بہترین طریقہ، اور کام کہاں تلاش کیا جائے
  • ڈینش لیبر مارکیٹ کے بارے میں – مثال کے طور پر، کام کی جگہ کی ثقافت
  • لیبر مارکیٹ کو چلانے والے ضابطے اور قوانین۔ آپ کیا کرسکتے ہیں؟ اور آپ کو کیا کرنے کی ضرورت ہے؟
  • طرز ذندگی، غذا اور ورزش کے متعلق
  • تفکر

آپ مزید حاصل کریں گے:

  • انفرادی کاؤنسلنگ
  • ڈینش لیبر مارکیٹ میں آپ کی ذاتی خواہشات اور مواقع کے تعین میں مدد کرنا
  • کمپنیوں میں ملاقاتوں کے لئے جانا

اگر آپ کورس کے بارے مزید جاننا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔

رابطہ:
ہیلی ویلنٹن، پروجیکٹ مینیجر
ای میل: hva@brondby.dk
ٹیلی فون: (+45) 43283500