ڈینش امتحان 2 – Vestegnens Sprog- & Kompetencecenter

ڈینش امتحان 2

ڈینش کورس 2 کا نتیجہ ڈینش امتحان 2 ہے۔
 
امتحان سال میں دو مرتبہ ہوتا ہے: مئی/جون میں اور نومبر/دسمبر میں۔ امتحان تحریری اور زبانی حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، اور دونوں کو اسی امتحانی دورانئے میں مکمل کرنا ضروری ہے۔
 
ہم ان طلبا کا جو بیمار ہوجا ئیں دوبارہ امتحان نہیں لیتے۔
 
آپ کو ایڈوانس میں زبانی امتحان کا ایک موضوع ضرور جمع کرانا ہوتا ہے۔ موضوع کا ذاتی ہونا اور ڈنمارک سے وابستہ ہونا ضروری ہے۔ آپ پر لازم ہے کہ اسے امتحانی مقام پر زبانی امتحان سے پہلے 15 کاروباری دنوں میں جمع کرادیں۔
 
آپ کو تحریری امتحان کی تاریخ سے 10 ہفتے سے قبل رجسٹر ہونا ضروری ہے۔
 
تحریری اور زبانی دونوں امتحانات کے لئے، آپ کو تصویری شناخت اس شکل میں لانا ضروری ہے:
 

  • ایک پاسپورٹ، رہائشی اجازت نامہ، غیر ملکی پاسپورٹ، روایتی پاسپورٹ یا ڈرائیونگ کا لائسنس جو ڈینش اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ہو۔
  • ایک پاسپورٹ، شناختی کارڈ یا ڈرائیونگ لائسنس پبلک اتھارٹی کی جانب سے کسی EU/EEA ملک میں یا سوئٹزرلینڈ میں جاری کردہ
  • پوائنٹس 1 اور 2 میں نامزد ممالک کے علاوہ کسی اور ملک کی پبلک اتھارٹی کی جانب جاری کردہ پاسپورٹ، جس پر کسی شینگن ملک کے لئے رہائشی اسٹیکر یا ویزا منسلک ہو

اگر آپ تصویری شناخت دینے میں ناکام رہے تو اس کے نتیجے میں آپ مسترد ہو جائیں گے اور ٹیسٹ دینے کے قابل نہیں ہوں گے۔
 
اگر آپ معذور یا ڈسلکسیا یعنی پڑھنے کی اہلیت میں کمی کا شکار ہیں تو آپ پر لازم ہے کہ رجسٹر ہوتے وقت مطلع کریں۔ ہم آپ سے ان تفصیلات کے ساتھ رابطہ کریں گے جن سے آپ کی مدد ہو سکے، کہ ہمیں کیا ثبوت درکار ہے اور آپ کو کس طرح کی مدد کی ضرورت ہے۔
 
تحریری امتحان ہماری گلوسٹرپ برانچ میں 6 پر، اسکولیویج یا اسکول کے نزدیک کسی جگہ میں لیا جاتا ہے۔ ہم خطوط بھیجتے ہیں جن میں تحریری اور زبانی ٹیسٹ کے لئے اوقات اور جگہوں کی تفصیلات ہوتی ہیں۔
 
ڈکشنریز، اگر ضروری ہوں، کھانا اور مشروب تحریری امتحان میں لانا نہ بھولیں۔
 
زبانی امتحانی حصوں کے امتحانی دورانئے کا اعلان وزارت کی جانب سے کیا جائے گا۔ آپ اس بات کو یقینی بنانے کے پابند ہوں گے کہ تمام دورانئے میں دستیاب ہوں۔
 
آپ مزید مطالعہ کے لئے منسٹری فار چلڈرن، ایجوکیشن اور جینڈر ایکویلیٹی کی ویب سائٹ پر یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
 
آپ سابقہ امتحانی مثالیں یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Du kan tilmelde dig og betale for prøven her