ڈینش امتحان 3 – Vestegnens Sprog- & Kompetencecenter

ڈینش امتحان 3

ڈینش کورس 3 میں ماڈیول 5 کا نتیجہ ڈینش امتحان 3 ہے۔.
 
ڈینش کورس 3 ہر اس فرد کے لئے ہے جو اپنے پیدائشی ملک میں تمام تر درمیانے درجے کا تعلیمی پس منظر اور ڈینش کو دوسری زبان کے طور پر جلد سیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
 
امتحان سال میں دو مرتبہ ہوتا ہے: مئی/جون میں اور نومبر/دسمبر میں۔ امتحان تحریری اور زبانی حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، اور دونوں کو اسی امتحانی دورانئے میں مکمل کرنا ضروری ہے۔
 
ہم ان طلبا کا جو بیمار ہوجا ئیں دوبارہ امتحان نہیں لیتے۔
 
آپ کو تحریری امتحان کی تاریخ سے 10 ہفتے سے قبل رجسٹر ہونا ضروری ہے۔
 
تحریری اور زبانی دونوں امتحانات کے لئے، آپ کو تصویری شناخت لانا ضروری ہے اس شکل میں:
 

  • ایک پاسپورٹ، رہائشی اجازت نامہ، غیر ملکی پاسپورٹ، روایتی پاسپورٹ یا ڈرائیور کا لائسنس جو ڈینش اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ہو۔
  • ایک پاسپورٹ، شناختی کارڈ یا ڈرائیونگ لائسنس پبلک اتھارٹی کی جانب سے کسی EU/EEA ملک میں یا سوئٹزرلینڈ میں جاری کردہ
  • پوائنٹس 1 اور 2 میں نامزد ممالک کے علاوہ کسی اور ملک کی پبلک اتھارٹی کی جانب جاری کردہ پاسپورٹ، جس پر کسی شینگن ملک کے لئے رہائشی اسٹیکر یا ویزا منسلک ہو

اگر آپ تصویری شناخت دینے میں ناکام رہے تو اس کے نتیجے میں آپ مسترد ہو جائیں گے اور ٹیسٹ دینے کے قابل نہیں ہوں گے۔
 
اگر آپ معذور یا ڈسلکسیا یعنی پڑھنے کی اہلیت میں کمی کا شکار ہیں تو آپ پر لازم ہے کہ رجسٹر ہوتے وقت مطلع کریں۔ ہم آپ سے ان تفصیلات کے ساتھ رابطہ کریں گے جن سے آپ کی مدد ہو سکے، کہ ہمیں کیا ثبوت درکار ہے اور آپ کو کس طرح کی مدد کی ضرورت ہے۔
 
تحریری امتحان ہماری گلوسٹرپ برانچ میں 6 پر، اسکولیویج یا اسکول کے نزدیک کسی جگہ میں لیا جاتا ہے۔ ہم خطوط بھیجتے ہیں جن میں تحریری اور زبانی ٹیسٹ کے لئے اوقات اور جگہوں کی تفصیلات ہوتی ہیں۔
 
ڈکشنریز، اگر ضروری ہوں، کھانا اور پینا تحریری امتحان میں لانا نہ بھولیں۔
 
زبانی امتحانی حصوں کے امتحانی دورانئے کا اعلان وزارت کی جانب سے کیا جائے گا۔ آپ اس بات کو یقینی بنانے کے پابند ہوں گے کہ تمام دورانئے میں دستیاب ہوں گے۔
 
آپ مزید مطالعہ کے لئے منسٹری فار چلڈرن، ایجوکیشن اور جینڈر ایکویلیٹی کی ویب سائٹ یہاں دیکھ سکتے ہیں
 
آپ سابقہ امتحانی مثالیں یہاں دیکھ سکتے ہیں
 
Du kan tilmelde dig og betale for prøven her