ڈینش زبان کا زوردار کورس – Vestegnens Sprog- & Kompetencecenter

یورپیئن کے لیے ڈینش زبان کا زوردار کورس

کیا آپ ڈنمارک میں کئی سالوں سے کام کررہےہیں، مگرڈینش زبان سیکھنے کےلیے وقت نہیں ملا؟

کیا آپ ڈینشن زبان جلدی سیکھنا پسند کریں گے، اورکیا آپ زبان سیکھنے کےلیے زیادہ محنت کرنے کےلیے تیارہیں؟

اگرایسی بات ہے تو، زوردار ڈینش کورس برائے یورپیئن غالباً آپ کے لیے بہت بہترین ہے!

تعلیم وتعلم

زوردار ڈینش کورس برائے یورپیئن ایک بھرپورکورس ہے۔ آپ ڈینش زبان تیزرفتاری کے ساتھ سیکھیں گے اور یہ بھی سیکھیں گے کہ کس طرح کام کی اسامیاں تلاش کی جاتی ہیں اور کسطرح ان کے لیے درخواست دی جاتی ہے۔

کاموں کی مارکیٹ سے متعلقہ ڈینش زبان سکھانے پرتوجہ دی جائے گی۔

سکھانے کا عمل آپ کی زبان سے متعلقہ ضروریات کی بنیاد پراورآپ کوزبان سے متعلقہ مہارتوں سے لیس کرنے کے لیے ہوگا تاکہ آپ کو جلدی کام دلوانے میں آپ کی مدد کی جائے۔

مقصد یہ ہے کہ 2 ماڈیولز کو13 ہفتوں میں پاس کیاجائے۔

آپ کواسامیوں کوتلاش کرنے اور ان کےلیے درخواست دینے کے بارے میں بھی سکھایاجائے گا۔ مقصد یہ ہے کہ آپ کوکام لے کردیاجائے۔

اجزا

ایک ہفتہ میں 28 اسباق ہیں: 20 ڈینش زبان کے اسباق اور8 اسباق کام کی تلاش کرنے سے متعلقہ ہیں۔

بنیادی توجہ ڈینش زبان بولنے دی جاتی ہے، مگرتحریری اسائنمنٹس بھی ہوں گی۔

جب آپ ماڈیول ٹیسٹ کےلیے تیار ہوں گے، آپ اس امتحان میں بیٹھ جائیں گے۔

آپ یہ سیکھیں گے کہ کسطرح ایک متاثرکُن سی وی بنایاجاتاہے، درخواستیں کیسے لکھی جاتی ہیں اور کام تلاش کرنے کے لیے اپنے نیٹ ورک کوکیسے استعمال میں لایاجاتاہے۔

رجسٹریشن

اپنے مقامی دفترِ روزگار کے ذریعے زوردار ڈینش کورس کے لیے اپنا اندراج کروائیں۔ کلاسیں طاق ہفتوں میں ہر دوسری سوموارکوہوتی ہیں۔ آپ 13 ہفتوں کے لیے رجسٹرڈ ہوں گے۔

تعلیم و تعلم کے اس سلسلہ کا یورپیئن کے لیے انتظام کیاجاتاہے۔