ڈینش کورسز کے متعلق کچھ عمومی نکات – Vestegnens Sprog- & Kompetencecenter

ڈینش کورسز کے متعلق کچھ عمومی نکات

VSK پر ڈینش کورسز تعلیم اور لیبر مارکیٹ کو ہدف بناتے ہیں۔ ہم ڈینش سکھاتے ہیں جو آپ دراصل استعمال کرتے ہیں۔

VSK 3 ڈینش لینگوئج کورسزکی پیش کش کرتا ہے- ڈینش کورس 1، ڈینش کورس 2 اور ڈینش کورس 3۔ آپ کو صرف تینوں میں سے ایک کورس مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ پہلے، آپ طلباء کاؤنسلر کے ساتھ مل کر ایک انٹرویو میں طے کریں گے کہ کونسا کورس آپ کے لئے مناسب ہے۔

ہر ڈینش کورس 5 یا 6 ماڈیولز پر مشتمل ہوتا ہے۔ آپ ڈینش کورسز کا ماڈل یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہر ماڈیول ایک ماڈیول ٹیسٹ کے ساتھ مکمل کرتے ہیں اور اگلے ماڈیول میں جانے کے لئے ماڈیول ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے۔ آخری ماڈیول کے بعد آپ قومی امتحان کے ساتھ اپنا ڈینش کورس مکمل کرتے ہیں۔ امتحان سال میں دو مرتبہ ہوتا ہے: گرمیوں میں اور سردیوں میں۔

تعلیم

VSK پر تعلیم جدید اور مؤثر ہے۔ تو، VSK کے طالبعلم کی حیثیت سے آپ مختلف تعلیمی طریقوں اور ٹولزیعنی آلات کا سامنا کرتے ہیں، مثال کے طور پر:

  • باہمی تعاون سے سیکھنا
  • آن لائن سیکھنا
  • آئی ٹی کا سیکھنا؛ سیکھنے کا پلیٹ فارم، جو کہ اسائینمنٹس اور مواصلات کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

یہاں تمام تعلیمی سہولیات مفت ہیں۔

تمام کلاسز دن کے مختلف اوقات میں ہوتی ہیں، اور یہ تقریبا ہمیشہ ممکن ہے کہ آپ کے پاس وہ انتخاب ہو جو آپ کے لئے مناسب ہو۔

  • ہفتے میں 3 یا 4 دن صبح یا دوپہر میں
  • شام ہفتے میں 2 شاموں 5.00 سے7.45 شام تک
  • ای لینگوئج سینٹر (لچک دار آن لائن سیکھنا)
  • ہفتے کو صبح 9.00 سے دوپہر 1.00 بجے تک کلاسیں ہوتی ہیں

انٹرن شپس

ہم لینگوئج انٹرن شپ کی پیشکش ڈینش کورس 2 اور 3 کے ماڈیول 2 کی ابتداء سے کمپنیوں میں کرتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو، آپ اپنی کمپنی انٹرن شپ کم از کم ایک ہفتے کے لئے کرسکتے ہیں۔ انٹرن شپ بہرحال رضاکارانہ ہے، مگر ہم ان لوگوں کے لئے بہت دلچسپی رکھتے ہیں جو اس پیشکش کو قبول کریں۔ جب آپ زبان کو حقیقی دنیا میں استعمال کرتے ہیں تو آپ ڈینش جلدی سیکھ سکتے ہیں۔ ہم آپ کے لئے انٹرن شپ ڈھونڈتے ہیں۔

ہم آپ سے کیا توقع کرتے ہیں

ہماری آپ سے: ہر کلاس میں آنے، کلاسز میں سرگرمی سے حصہ لینے، آزادانہ کام کرنے، ماڈیول کے نصاب پر توجہ دینے ، ہوم ورک کرنے، اسٹڈی سینٹریعنی مطالعاتی مراکز استعمال کرنے، لائیبریری اور اسکول کی دیگر سہولیات استعمال کرنے، اور ڈینش کو اسکول کے باہر بھی بولنے کی درخواست کرتے ہیں۔ ہم آپ کی انٹرنشپ کی پیشکش قبول کرنے کی ہمت افزائی بھی کرتے ہیں۔

ضروریات اور حقوق کے متعلق معلومات۔

ٓپ ضروریات، حقوق اور قوانین کے بارے میں اہم معلومات www.nyidanmark.dk پر تلاش کر سکتے ہیں۔ یہاں آپ کونسولیڈیشن ایکٹ برائے تعلیم بیرونی بالغان کے بارے میں بھی www.retsinformation.dk پر تلاش کر سکتے ہیں۔

اسکول آپ کو ایک USB کلیدی نصاب، ٹیسٹ کی ضروریات اور عمومی معلومات کے ساتھ مہیا کرتا ہے۔