ڈینش کورس 3 – Vestegnens Sprog- & Kompetencecenter

ڈینش کورس 3

یہ کورس ہر اس فرد کے لئے ہے جو اپنے مقامی ملک میں 10 سال سے زیادہ اسکول / کالج جا چکا / جاچکی ہو۔

یہ تعلیم 6 ماڈیولز پر مشتمل ہے، آپ ماڈیول 5 کی تکمیل ڈینش 3 امتحان پر کرتے ہیں، جوکہ آپ کو کورسز، ٹریننگ پروگرامز اور ڈینش لیبر مارکیٹ کے لائق ہونے کا موقع مہیا کرتا ہے۔

  • آپ کے لئے ڈینش سیکھنے کا مقصد اس بلند سطح کا حصول ہے کہ آپ تعلیم میں آگے بڑھنے کے لائق بنیں یا ڈینش لیبر مارکیٹ میں بہتر مقابلہ کرسکیں، اور ڈنمارک میں ایک سرگرم شہری کے طور پر زندگی گزار سکیں۔
  • اسے سیکھنے کی ترجیح بات چیت، بحث، لکھنا اور پڑھنا ہے۔
  • یہ کورس آپ کو ڈینش ثقافت اور ڈینش معاشرے کے متعلق بھی بتائے گا۔
  • یہ تعلیم تیز رفتار اور مؤثر ہے۔ اور ہم آپ سے توقع رکھتے ہیں کہ آپ سرگرمی سے حصہ لیں گے اور ہوم ورک کریں گے۔