کام کی جگہ پر ڈینش – Vestegnens Sprog- & Kompetencecenter

کمپنی کے ملازمین کے لئے ہدف کردہ ڈینش تعلیم

VSK کے پاس کمپنیوں میں ہدف کردہ ڈینش کلاسز کا کئی سالوں کا تجربہ ہے۔

آپ اور آپ کے فوری سپروائزر کی معاونت سے، ہم نے ایک کورس ڈیزائن کیا ہے جو کمپنی کی اور آپ کی بطور ملازم ضروریات سے موافقت رکھتا ہے

کورس کا مقصد، ڈینش میں آپ کی بات چیت آپ کے سپروائزر اور آپ کے ساتھیوں سے آپ کے لئے تحریری اور زبانی بول چال کو بہتر بنانا ہے۔ یہ تعلیم ڈینش میں ہے جو کہ آپ کے کام کی جگہ پر استعمال ہوتی ہے۔.

مواد:

کورس میں، آپ سیکھیں گے:

  • ڈینش جارگون یعنی محاورے جو کہ آپ کام پر استعمال کرتے ہیں
  • پیغامات پڑھنا، دینا اور وصول کرنا
  • کام کی جگہ سے ملنے والی معلومات کو سمجھنا (مثال کے طور پر اندرونی بات چیت)
  • مینول، ہدایات ، آگ کے ضوابط سمجھنا وغیرہ
  • کھانا پکانے کی تراکیب، شاپنگ کی فہرست اور آڈر کی فہرستیں سمجھنا
  • فارمز، تنخواہ کی رسیدیں، اسٹاف ڈیویلپمنٹ انٹرویو فارمز، کام کی جگہ پر خطرے کے تخمینے کے فارمز اور انسپکشن فارمز کو سمجھنا
  • کام کی جگہ میں ثقافت کے متعلقہ معاملات
  • اور مزید بہت کچھ۔۔۔

کب ، کتنی دیر اور کیسے؟

  • آپ عام طور پر چند ہفتوں میں کورس شروع کرسکتے ہیں۔
  • آپ کا کورس لچکدار ہے: جب آپ اور آپ کی کمپنی کے لئے مناسب ہو آپ کے اسباق شروع کیا جا سکتے ہیں، اور وہ چاہے آپ کے کام کی جگہ پر ہوں یا اسکول میں ہوں یہ شروع کیا جا سکتے ہیں۔
  • دورانیہ اس پر منحصر ہے کہ آپ کا انفرادی کورس کس طرح بنایا گیا ہے۔

رابطہ:
کنسلٹنٹ
کرس کولینسٹائرنا
ٹیلی فون: : (+45) 43283528
ای میل: cku@brondby.dk

کتابچہ یہاں ڈاؤن لوڈ کریں

ہم آپ کو کتابچے کی ایک نقل بھی بھیج سکتے ہیں۔ اس کے لئے یہاں آڈر کریں۔