کام کے لئے تیار رہیں – Vestegnens Sprog- & Kompetencecenter

کام کے لئے تیار رہیں

کیا آپ بیماری کی وجہ سے غیر حاضر ہیں یا آپ بیماری کی وجہ سے غیر حاضر رہے ہیں اور اب پیشہ ورانہ بحالی کے پروگرام پر ہیں؟ کیا آپ سوشل سیکورٹی وصول کر رہے ہیں؟ کیا آپ تکلیف میں ہیں اور بہتر زندگی جینے کے لئے اور لیبر مارکیٹ میں واپس جانے کے لئے معاونت کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟ تو ممکن ہے یہ کورس آپ کے لئے بہترین ہو۔

یہ ورک اوریئنٹڈ یعنی کام کی غرض سے تشکیل کردہ کورس ہر اس فرد کے لئے ہے جو بے روز گار ہے اور جسے لیبر مارکیٹ میں واپس جانے کے لئے معاونت کی ضرورت ہے۔ یہ کورس ڈینش ٹیچنگ، کاؤنسلنگ، غذا اور ورزش کی کلاسز، تکلیف سے نپٹنے میں مدد، اور کمپنی میں انٹرن شپ کا موقع حاصل کرنے پرمشتمل ہے۔

جو آپ سیکھتے ہیں اس حساب سے کام کے لیے تیار رہیں:

  • ڈینش جو آپ کام میں استعمال کرتے ہیں
  • ڈینش لیبر مارکیٹ کے متعلق
  • سی وی کیسے لکھتے اور اسے جاب نیٹ پر کیسے پوسٹ کرتے ہیں
  • لیبر مارکیٹ کے ضوابط اور قوانین، آپ کیا کر سکتے ہیں؟ آپ کو کیا کرنے کی ضرورت ہے؟
  • مالیات کے متعلق۔ آپ کو کیا معاونت دستیاب ہے، اور آپ کیسے اپنے مالیاتی امور کو منظم کر سکتے ہیں؟
  • طرز زندگی اور غذا کے متعلق
  • تکلیف سے بچاؤ کی انتظام کاری کے متعلق

آپ یہ بھی حاصل کرتے ہیں۔۔۔

  • ورزش اور حرکت فزیو تھراپسٹ کے ساتھ
  • کمپنی انٹرن شپ پروگرام
  • کمپنی میں ملاقات کے لئے جانا
  • انفرادی کاؤنسلنگ اور آپکی پیشہ ورانہ استعداد کی شناخت

آپ اپنے کورس کا آغاز ایک نئے استاد کے ساتھ اپنے انفرادی انٹرویو سے کرتے ہیں۔ وہ آپ کے ساتھ مل کر تلاش کرتا ہے وہ جگہیں جہاں آپ کو بہتری کی ضرورت ہے۔

اپنے استاد اور کیس ورکر کے ساتھ مل کر، آپ طے کرتے ہیں کہ آپ کب کلاسز لیں گے۔ آپ کو ہفتے میں 3 مرتبہ کلاس لینا ضروری ہے- ہم ہفتے میں گھنٹوں کی تعداد ترتیب دیتے ہیں جوآپ کی ضرورت کے مطابق ہو۔ کلاسز ہمیشہ صبح میں ہوں گی۔

ہم مستقل طور پر نئے طلباء کو داخلہ دیتے ہیں، تو جب آپ کے لئے مناسب ہو آپ کورس شروع کرسکتے ہیں۔ آپ کا کورس میں اندراج آپ کے ملازمت کے مرکز کے ذریعے کیا جائے گا۔

کتابچہ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

ہم آپ کو کتابچے کی ایک نقل بھی بھیج سکتے ہیں۔ اس کے لئے یہاں آرڈر دیں۔