FVU – ایک دوسری زبان کے طور پر ڈینش – Vestegnens Sprog- & Kompetencecenter

FVU – ایک دوسری زبان کے طور پر ڈینش

FVU ۔ تیاری برائے تعلیمِ بالغاں ۔ ڈینش بطور دوسری زبان کے حامل بالغان کےلیے ڈینش و ریاضی میں مفت کورسز پر مشتمل ہے۔

FVU ان لوگوں کے لیے ہے مثال کے طورپر:

  • جنہوں نے لینگوئج سکول ختم کرلیاہے اوروہ ڈینش زبان میں لکھائی و پڑھائی کی مہارتوں میں بہترین لاناچاہتےہوں۔
  • جو لینگوئج سکول میں حاضرہوتے ہیں اورلکھائی و پڑھائی میں مزید اسباق لینا چاہتے ہیں، اوروہ ڈینش زبان اچھی طرح بول سکتے ہوں۔
  • جوکئی سالوں سے ڈنمارک میں رہ رہے ہیں اورپڑھائی و لکھائی میں مزیداسباق لیناچاہتےہیں۔
  • جنہیں کورس میں داخلہ کے لیے ریاضی یعنی میتھیمیٹکس کی ضرورت ہے۔
  • جنہیں جاب لینے کے لیے لکھائی و پڑھائی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
  • جواپنے بچوں کے ہوم ورک کے سلسلے میں انکی مدد کرناچاہتےہیں۔
  • جوریاضی و حساب کوسیکھنا یا اس کوبہترکرناچاہتے ہیں۔

آپکے پاس کورس کے اختتام پرامتحان دینے کا آپشن موجودہے۔ اگرآپ ایف وی یو ڈینش درجہ 4 اور ایف وی یو ریاضی درجہ 2 میں کامیاب ہوجاتے ہیں تویہ سرکاری سکول کی کلاس 9 یا 10 کے امتحان کے برابرہےاس لیے یہ آپکوپیشہ ورانہ تعلیم کےکورسوں تک رسائی دیتاہے۔

مندرجات:

اگرآپ VSK پر FVU کی شروعات کریں، توآپکوآپکی موجودہ مہارتوں اورپس منظرکی بنیاد پر کلاس دی جائے گی۔ آپ ڈینش یا ریاضی یا پھر دونوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

FVU ڈینش کورس میں ہم لکھائی و پڑھائی کی مہارتوں پر کام کرتے ہیں، بشمول:

  • ہجے کرنے کے قواعد، گرامر اور ذخیرہ الفاظ
  • روزمرہ زندگی سے عبارات ۔ ترجیحاً وہ عبارات جو آپ چُنیں۔
  • اخبارات اورٹی وی سے حالیہ خبریں۔

FVU میتھیمیٹکس کورس میں ہم نیومرسی یعنی حساب دانی پرکام کرتے ہیں، بشمول:

  • روزمرہ زندگی سے ہندسوں اورحساب دانی کے تصورات۔
  • اسائنمنٹس جن میں عبارت، نمبرزاورہندسے شامل ہوں۔
  • تنخواہوں کی رسیدیں، بجلی کے بل، ترکیبیں اورآن لائن بنکاری۔

وقت اورجگہ

آپ کے پاس 12, 16 یا 20 ڈینش لیسنزیعنی اسباق اور4 ریاضی کے اسباق لینے کا آپشن موجود ہے۔ اسباق کا انعقاد ہماری گلوسٹرپ برانچ میں ہوتاہے۔ کورس 8 ہفتوں پر مشتمل ہے۔ آپ کئی کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں اگرآپکوضرورت ہو۔ ہم نئی کلاس ہرپندرہ دن بعد شروع کرتے ہیں۔

اندراج

قبل اس سے کہ ہم شروعات کریں، آپ کوسکریننگ کے لیے آنا ہوگا تاکہ ہمیں پتہ چل سکے کہ آپ کوکون سی کلاس شروع کرنی چاہیے۔

کورس کی طرف آپکوآپ کے کیس ورکربھیج سکتے ہیں، اگرآپ بےروزگارہیں اور آپکے پاس جاب پلان موجودہے۔