FVU – ڈینش مادری زبان – Vestegnens Sprog- & Kompetencecenter

FVU ایسے طلباکے لیے جن کی ابتدائی زبان ڈینش ہے

FVU ایف وی یو ۔ تعلیمِ بالغان کے لیے تیاری ۔ اس میں بالغوں کے لیےڈینش اورحساب میں مفت کلاس دستیاب ہیں۔

FVU ایسے لوگوں کے لیے ہے جنہیں:

  • کورس میں داخلے کے لیے ریاضی کی ضرورت ہو
  • کام حاصل کرنے کے لیے پڑھائی و لکھائی میں بہتری لانے کی ضرورت ہو
  • جو کورس کر رہے ہوں اورمتن کوپڑھنے اوراسائنٹمنٹس کولکھنے کی مہارت کوبہترکرناچاہتے ہوں
  • اپنے بچوں کی انکے ہوم ورک میں مدد کرناچاہتے ہوں
  • ریاضی و حساب کوسیکھنا یا اس کوبہترکرناچاہتے ہوں

آپ کے پاس اختیارہوتاہے کہ آپ کورس کے اختتام پرامتحان دے سکیں۔ اگرآپ FVU ڈینش 4 اور FVU میتھیمیٹکس لیول 2 میں کامیاب ہوتے ہیں، تو یہ سرکاری سکول کی کلاس 9 یا 10 کے امتحان کے برابرہےاس لیے یہ آپکوپیشہ ورانہ تعلیم کےکورسوں تک رسائی دیتاہے۔

مندرجات:

اگرآپ VSK پر FVU کی شروعات کریں، توآپکوآپکی موجودہ مہارتوں اورپس منظرکی بنیاد پر کلاس دی جائے گی۔ آپ ایف یوڈینش یا ایف یو ریاضی یا پھر دونوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

FVU ڈینش کورس میں ہم لکھائی و پڑھائی کی مہارتوں پر کام کرتے ہیں، بشمول:

  • ہجے کرنے کے قواعد، گرامر اور ذخیرہ الفاظ
  • روزمرہ زندگی سے عبارات ۔ ترجیحاً وہ عبارات جو آپ چُنیں۔
  • اخبارات اورٹی وی سے حالیہ خبریں۔

FVU میتھیمیٹکس کورس میں ہم نیومرسی یعنی حساب دانی پرکام کرتے ہیں، بشمول:

  • روزمرہ زندگی سے ہندسوں اورحساب دانی کے تصورات۔
  • اسائنمنٹس جن میں عبارت، نمبرزاورہندسے شامل ہوں۔
  • تنخواہوں کی رسیدیں، بجلی کے بل، ترکیبیں اورآن لائن بنکاری۔

وقت اورجگہ

آپ کے پاس 12, 16 یا 20 ڈینش لیسنزیعنی اسباق اور4 ریاضی کے اسباق لینے کا آپشن موجود ہے۔ اسباق کا انعقاد ہماری گلوسٹرپ برانچ میں ہوتاہے۔ کورس 8 ہفتوں پر مشتمل ہے۔ آپ کئی کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں اگرآپکوضرورت ہو۔ ہم نئی کلاس ہرپندرہ دن بعد شروع کرتے ہیں۔

اندراج

قبل اس سے کہ آپ شروعات کریں، آپ کوسکریننگ کے لیے آنا ہوگا تاکہ ہمیں پتہ چل سکے کہ آپ کوکون سی کلاس شروع کرنی چاہیے۔ ایف وی یو سکریننگ ڈینش میں پانچ اہداف پرمشتمل ہے پڑھائی/ لکھائی اور ایک حساب میں۔ سکریننگ کا عمل امتحان نہیں ہوتا بلکہ اس بات کا پتہ چلانا ہوتاہے کہ آدمی کتنازیادہ یا کتنا تھوڑا پڑھ، لکھ اورگن سکتاہے۔ دوسرے الفاظ میں، آپ اس میں ناکام نہیں ہوسکتے۔ آپکواپنی صلاحیتوں کے بارےمیں سیکھنے کا موقع ملتاہے۔ سکریننگ کا عمل تین گھنٹوں پرمشتمل ہوتاہے جس میں وقفے ہوتے ہیں۔ ہم کافی اورچائے مہیا کرتے ہیں اوریقیناً اس دوران اگرآپ سوالات پوچھناچاہئیں تو آپ کی اس سلسلے میں حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ نتیجہ کے بارے میں صرف آپ اور آپکے کیس ورکر کوپتہ چلے گا۔

کورس کی طرف آپکوآپ کے کیس ورکربھیج سکتے ہیں، اگرآپ بےروزگارہیں اور آپکے پاس جاب پلان موجودہے۔